مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔ اعلیٰ رہنما اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ڈیڑھ مہینے کے اندر اندر یکے بعد دیگرے رہنماؤں کے پارٹی کو چھوڑ کر جانے کے معاملے میں اعلیٰ ہائی کمان تشویش میں مبتلا ہے۔
اس کے علاوہ بی جے پی کی ریاستی یونٹ میں اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان اختلاف کی بھی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں۔ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی جاتی ہے۔
اسمبلی انتخابات 2021 میں مایوس کن کارکردگی اور پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی لمبی ہوتی فہرست پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے حزب اختلاف رہنما شھبندو ادھیکاری کو دہلی طلب کیا گیا۔ وہ رات میں ہی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے.
ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا شھبندو ادھیکاری سے ملاقات کے دوران مغربی بنگال بی جے پی میں افراتفری اور رہنماؤں کے پارٹی چھوڑ کر جانے کو لے تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ایک بار پھر ملاقات ہو سکتی ہے۔
بی جے پی کے موجودہ ریاستی صدر دلیپ گھوش کے بجائے شھبندو ادھیکاری کو باربار دہلی طلب کئے جانے پر بنگال کی سیاست میں قیاس آرائی کافی تیز ہو گئی ہے۔
مغربی بنگال: حزب اختلاف رہنما شھبندو ادھیکاری پھر دہلی طلب - مغربی بنگال حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں مایوس کن کارکردگی اور پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی لمبی ہوتی فہرست پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بی جے پی کے حزب اختلاف رہنما شھبندو ادھیکاری کو دہلی طلب کیا گیا۔ وہ آج رات ہی دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔
قیاس آرائی ہے کہ بی جے پی کے ریاستی یونٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی امید کی جارہی ہے. انتظامیہ کمیٹی میں نئے چہروں کو شامل کیا جا سکتا ہے. اس کے علاوہ کیلاش وجے ورگیہ کی جگہ دوسرے رہنما کو آبزرور کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما شھبندو ادھیکاری کو تیسری مرتبہ دہلی طلب کیا گیا ہے۔ شھبندو ادھیکاری دہلی دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کر چکے ہیں.