اردو

urdu

ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari Slam Mamata Banerjee شبھندو ادھیکاری کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید - زبردست بیان بازی کا سلسلہ

حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے ممتابنرجی اور ٹیم ایم سی کا نام لئے بغیر کہاکہ قومی پارٹی کا درجہ کھونے کے بعد وزیرداخلہ امت شاہ کو فون کال کیا تھا۔میرے پاس اس کا ثبوت ہے اور وقت آنے پر فون نمبر کو عام کر دیں گے۔

شبھندو ادھیکاری کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید
شبھندو ادھیکاری کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید

By

Published : Apr 19, 2023, 8:35 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے لیکن سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زبردست بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے ممتابنرجی کا نام لئے بغیر کہاکہ نے قومی پارٹی کا درجہ کھونے کے بعد وزیرداخلہ امت شاہ کو فون کال کیا تھا۔میرے پاس اس کا ثبوت ہے اور وقت آنے پر فون نمبر کو عام کر دیں گے۔

حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے دھماکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ کال لینڈ لائن سے دہلی گئی تھی۔میرے پاس اس کا ثابت ہے۔کل جمعرات کو ہی لینڈ لائن فون کے نمبر کو عام کروں گا۔اس وقت کوئی یہ نا کہے کہ فون نمبر کو عام کرنے سے پہلے بات چیت کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہاکہ صحیح وقت پر صحیح کام کرنا ہے۔وہ وقت آنے پر سب کچھ سامنے لے آئیں گے۔ممتابنرجی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہاکہ اس وقت آپ اس کی وضاحت کر سکتی ہیں۔

غورطلب ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ میں نے وزیر داخلہ کو فون کیا ہے اور اگر کوئی اس بات کو ثابت کر دیتا ہے تو وہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں گی۔ خیال رہے کہ سنگور میں ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ ترنمول کانگریس سے قومی ٹیم کا درجہ چھیننے کے بعد ممتا بنرجی نے چار مرتبہ امیت شاہ کو فون کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Challenge Suvendu Adhikari ممتا بنرجی نے میڈیا کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details