کولکاتا:مغربی بنگال میں شمالی بنگال کو علیٰحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے۔ بی جے پی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری leader of opposition in bengal suvendu adhikari نے بھی شمالی بنگال کو علیٰحدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ شمالی بنگال کے لوگوں کی مالی اعتبار سے خوشحال دیکھنا چاہتے تو علیٰحدہ ریاست بنانا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ہارے پاس کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ہے۔ Opposition leader Shahbandu Adhikari also demanded a separate state
انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ برسوں سے چل رہا ہے۔ کسی بھی حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی. شمالی بنگال کو علیحدہ ریاست بنانے پر سب کو ترقی کرنے کے یکساں مواقع ملیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی ایک بڑی آبادی شمالی بنگال میں آباد ہیں. یہ ایک سچائی ہے جسے کوئی نظرانداز نہیں کر سکتا ہے۔