مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی گاؤں میں آٹھ لوگوں کو زندہ جلانے کے معاملے کی تحقیقات سی بی آئی نے شروع کر دی ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق سی بی آئی کو رامپور ہاٹ سانحہ کی جانچ مکمل کرکے سات اپریل تک عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنی ہے۔مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی کے رکن اسمبلی شھبندو ادھیکاری کا وزیر فرہاد حکیم اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے کال ریکارڈ جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔ Demand for checking the call record of Firhad Hakim
حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر فرہاد حکیم اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے درمیان ہوئی بات چیت کے کال ریکارڈ کی جانچ کرنی چاہئے۔نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ انوبراتا منڈل نے ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں سے اس معاملے میں بات چیت کی. اس کی تفتیش ہونی چاہئے۔دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے بھی بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے کال لیسٹ جانچ کرانے کا مطالبہ کیا.
Birbhum Violence Case: شھبندو ادھیکاری نے وزیر فرہاد حکیم اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے کال ریکارڈ جانچ کرنے کا مطالبہ کیا
مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی کے رکن اسمبلی شھبندو ادھیکاری کا وزیر فرہاد حکیم اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کے کال ریکارڈ جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔Demand for checking the call record of Firhad Hakim
شھبندو ادھیکاری
غورطلب ہے کہ پیر کی شب رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی پنچایت کے نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کی نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں موت ہوگئی تھی، اس واقعے کے چند گھنٹوں کے بعد دیر رات نامعلوم افراد نے باگٹی گاؤں کے دس سے بارہ گھروں میں آگ لگا دی تھی. آتشزدگی میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کی موت کی اطلاع ہے