کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ روز بدھ کو نبنو (ریاستی سیکریٹریٹ) میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ غلط علاج کی وجہ سے ان کی ٹانگ میں سیپٹک انفیکشن ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ سات دنوں تک چلنے پھرنے سے قاصر تھیں۔وزیر اعلیٰ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شیندو ادھیکاری نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایس ایس کے ایم اسپتال میں اپنے غلط علاج کے بعد وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اہم اسپتال کے ڈاکٹر ایڈمسٹریٹیو دباؤ میں جھوٹی کاغذی کارروائی کرنے اور کم طبی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش نے جمعرات کو وزیر صحت سے ایس ایس کے ایم اسپتال پر ان کے بیان پر وجہ بتاؤ نوٹس کا مطالبہ کیا اور پوچھا کہ اگر کسی وی آئی پی کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو عام لوگوں کا کیا ہوگا۔ انہوں نے سب سے پہلے وزیر صحت کو ان کے تبصروں پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور سب سے پہلے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔