اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال کو وزیراعظم مودی کے حوالے کر دینا چاہئے :شوبھندو ادھیکاری

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد شوبھندو ادھیکاری نے اپنی سابقہ سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کی جم کر تنقید کی۔

شوبھندو ادھیکاری
شوبھندو ادھیکاری

By

Published : Dec 19, 2020, 10:09 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے دل بدل کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔لیکن آسنسول سے رکن اسمبلی جتیندر تیواری اور کلنا سے رکن اسمبلی بسواجیت کنڈو کے ترنمول کانگریس کو چھوڑنے کے فیصلے کو واپس لینا دل بدل کے کھیل کو بگاڑنے کے لئے کافی ہے۔

لیکن مدنی پور ضلع کے کالج میدان میں امت شاہ کی موجودگی میں شوبھندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے اپنی سابقہ پارٹی کی جم کر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرنے کے لئے بنگال کو وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے کر دینا چاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی نگرانی میں ہی بنگال اور یہاں رہنے والے لوگوں کی ترقی ہو سکتی ہے، ان کے علاوہ کوئی اور یہ کام نہیں کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران موجودہ حکومت نے ریاست کو 20 سال پیچھے پہنچا دیا ہے، جہاں سے اسے واپس لانا مشکل ہے۔

ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام، محکمہ صحت، صنعت، رہائش سمیت تمام بنیادی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ بنگال میں ہے۔ بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں لوگ چار سے آٹھ روپے کی تنخواہ پر ملازمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ بنگال کو ایک مرتبہ نریندر مودی کے ہاتھوں میں سونپ کر دیکھے تو ہوتا کیا ہے۔شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ رنگداری وصولی کرنے والے بھتیجے ( بھائی پو) سے بنگال کے عوام کو چھٹکارہ دلانا ہوگا کل سے ہی اس کے لئے کوشش میں لگ جاوں گا۔ مجھے کام کرنے نہیں دیا گیا۔ میں کام کرنا چاہتا تھا لیکن اس بھتیجے کی وجہ سے پارٹی چھوڑنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سوامی ویوک نند نے کہا تھا کہ میں جہاں پیدا ہوا وہ سرزمین میرے لئے ماتا ہے، اس لئے میں اس سرزمین کو بھارت ماتا کہوں گا۔ ممتا بنرجی کا نام لئے بغیر کہا کہ جس کو اپنے ملک کی سرزمین کو بھارت ماتا کہنے پر اعتراض ہے، ان سے اب بنگال کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details