کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑہ میں واقع بانکوڑہ یونیورسٹی نے کنٹریکٹ کی بنیاد پر خصوصی لیکچرار کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے فی کلاس تین سور وپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترننول کانگریس کی سربراہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد بانکوڑہ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ااس اعلان کے ایک سال میں ہی بانکوڑہ یونیورسٹی میں تدریس کا آغاز بھی ہو گیا۔
دریں اثنا، 24 مارچ کو یونیورسٹی حکام نے دوبارہ بھرتی کا سرکلر جاری کیا۔ یہ اطلاع اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ فزکس میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر سپیشل لیکچررز کی تقرری کی جائے گی۔ اس پوسٹ پر بھرتی کے لئے پوسٹ گریجویٹ، پی ایچ ڈی یا نیٹ کوالیفائیڈ کی ضرورت ہے۔ خصوصی لیکچرر ایک ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 4 کلاسز لے سکتا ہے۔ تنخواہ تین سو روپے فی کلاس!