اردو

urdu

جمہوریت میں عوام کی آواز ہی سب سے اہم: شھبندو ادھکاری

مغربی بنگال کے مہیشا دل میں منعقد ریلی میں ترنمول کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھکاری نے شرکت کی۔ وزرات سے استعفی دینے کے بعد شھبندو ادھکاری کی یہ پہلی ریلی ہے۔ اس ریلی میں بھی کسی پارٹی کے بینر کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

By

Published : Nov 29, 2020, 7:30 PM IST

Published : Nov 29, 2020, 7:30 PM IST

suvendu adhikari attend first meeting after resign for mamta banarjee cabinet
مہیشا دل میں منعقد ریلی میں شھبندو ادھکاری نے شرکت کی

ترنمول کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھکاری نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیوریت میں عوام کی آخری بات اور آواز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر شخص کو اپنی مرضی سے لیکن آئین کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہوتا ہے۔

شھبندو ادھکاری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے میں بھی پوری طرح سے تیار ہوں۔ اسمبلی انتخابات کے دوران میں سڑکوں پر رہوں گا اور جمہوریت کی حمایت کروں گا۔

مہیشا دل میں منعقد ریلی میں شھبندو ادھکاری نے شرکت کی

انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کے ذریعہ، عوام کے لئے جمہوریت اور عوامی جمہوریت ہی ملک کی بنیادی مضبوطی ہے۔ اسے اور مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں عوام کی امڈتی ہوئی بھیڑ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

سابق وزیر کا کہنا ہے کہ میں ایک عوامی رہنما ہوں۔ عوام کی خدمت انجام دینے کو پہلی ترجیح دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:

ہمت ہے تو نام لے کر بات کریں، ابھیشک کا بی جے پی کو چیلنج

واضح رہے کہ شھبندو ادھکاری ممتا بنرجی کے کابینہ کے ایک اہم ترین وزیر تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ وزرات ٹرانسپورٹ سے استعفی دے دیا تھا۔ سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ قیاس آرائی کے باوجود شھبندو ادھکاری کی جانب سے بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details