کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے ایگرا دھماکے کیس کی این آئی اے سے جانچ کرانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایگرا دھماکہ کیس کی جانچ قومی جانچ ایجنسی سے کرانے سے پردے کے پیچھے کی ساری کہانی سامنے آ سکتی ہے۔ بی جے پی کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ ریاستی حکومت اور پولیس پر بھروسہ نہیں ہے۔حادثے کے بعد سے ہی ہم این آئی اے جانچ کا مطالبہ کر رہے پیں۔ ایگرا دھماکہ معاملے کی جانچ این آئی اے کے حوالے کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔معاملے کی جانچ جتنی جلدی شروع ہوگی اتنی ہی جلدی اصل مجرموں کی گرفتاری ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ ایگرا پنچایت کے رکن بھانو باگ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس کی گرفتاری کے بعد ہی پورے معاملے کی سچائی سامنے آ سکتی ہے۔اس سے پہلے بھی وہ اس طرح کے معاملے میں ملوث رہ چکا ہے۔ان کا کہنا ہے ہہ ممتابنرجی کی حکومت کو اس واقعے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے رشتہ داراوں کو دس دس لاکھ روپے بطور معاوضہ دینا چاہئے۔