شمالی 24پرگنہ کے باراسات پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس سپریٹینڈنٹ ابھیجیت بنرجی نے عام لوگوں کے لئے سرکشا ایپ کا افتتاح کیا۔
پولیس سپریٹینڈنٹ ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ یہ ایپ عام لوگوں کے لئے ہی بنایا گیا ہے۔
اس ایپ سے لوگوں کو بڑی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کی مدد سے لوگ پولیس سے جلد سے جلد رابطہ کر سکتے ہیں۔
پولیس سپریٹینڈنٹ کے مطابق لوگوں اسے اپنے موبائل میں انسٹال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پولیس کو شکایت درج کرنے والوں کے بارے میں آسانی سے پتہ لگا سکے ۔
افتتاحی تقریب کے دوران یہ بات کہی گئی کہ عام لوگوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہی اس ایپ کو بنایا گیا ہے۔
اس کی بدولت پولیس اور عام لوگوں کے درمیان تعلقات اور مضبوط ہونے کا امکان روشن ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل پولیس سپرٹینڈنٹ بسواس چند ٹھوکر، ڈی ایس پی صدر رشید شیخ کے علاوہ چار تھانوں کے آفیسر انچارج موجود تھے۔