بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد مکل رائے کی رکنیت خارج کرنے کی ریاستی بی جے پی نے اپیل کی تھی لیکن اسپیکر کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کیے جانے پر بی جے پی نے عدالت میں اپیل کی تھی۔
بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے مکل رائے کی رکنیت کو خارج کرنے کو لیکر بی جے پی سپریم کورٹ پہنچی تھی جس پر سپریم کورٹ نے Supreme Court Seeks West Bengal Speaker's Decision مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کو 17 جنوری تک فیصلہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ لیکن اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تاہم آج عدالت میں ایک بار پھر شنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کو مکل رائے کی رکنیت پر آئندہ دو ہفتے فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
Supreme Court Seeks West Bengal Speaker's Decision: مکل رائے کی رکنیت پر دو ہفتے میں فیصلہ کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم - مکل رائے کی رکنیت خارج پر سپریم کورٹ کا فرمان
مغربی بنگال اسمبلی سے مکل رائے کی رکنیت خارج کرنے کو لیکر Supreme Court Seeks West Bengal Speaker's Decision سپریم کورٹ میں چل رہے معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر کو آئندہ دو ہفتے کے درمیان فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے مکل رائے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ اس کے باوجود پی اے سی کمیٹی کا مکل رائے کو چئیرمین بنایا گیا جس پر ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے سوال اٹھاتے ہوئے مکل رائے کی رکنیت خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری جانب مکل رائے کا کہنا ہے کہ انہوں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے بلکہ وہ ابھی بھی بی جے پی میں ہیں۔ عدالت میں بھی ان کے وکیل نے یہی موقف رکھا ہے۔ مزید کہاکہ بی جے پی نے بھی ان پارٹی سے معطل نہیں کیا ہے'۔
مزید پڑھیں: