اردو

urdu

ETV Bharat / state

Justice Ganopadhyay Media Interaction جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے ٹی وی انٹرویو پر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے حلف نامہ طلب کیا

سپریم کورٹ نے آج ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی ایک عرضی پر سماعت کے دوران کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کے ذریعہ ایک پرائیوٹ نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو سے متعلق ہائی کورٹ سے حلف نامہ طلب کیا ہے۔

By

Published : Apr 24, 2023, 7:01 PM IST

جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے ٹی وی انٹرویو پر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے حلف نامہ طلب کیا
جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے ٹی وی انٹرویو پر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے حلف نامہ طلب کیا

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کے وکیل ابھیشیک مانو سنگھوی کے ایک سوال کے جواب میں سپریم کورٹ اگلے جمعہ تک کلکتہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل سے حلف نامہ طلب کیا ہے۔ اگلی سماعت اسی دن ہوگی۔ ستمبر 2022 میں جسٹس گنگوپادھیائے نے پہلی بار ایک ٹی وی چینل کو طویل انٹرویو دیا تھا۔ اس میں انہوں نے اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری میں گھوٹالہ سمیت کئی اہم ایشوز پر بات چیت کی تھی۔ ابھیشیک کے وکیل نے منگل کو سپریم کورٹ میں اس انٹرویو کا مسئلہ اٹھایا جس کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے تبصرہ کیا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس انٹرویو میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment in South 24 PGS دو ماہ کے اندر 420 پرائمری اسکولوں میں اساتذہ تقرری کی ہدایت

غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے تقرری بدعنوانی کے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ترنمول کانگریس یوتھ کے سابق لیڈر کنتل گھوش کے خط کے معاملے میں ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس گنگوپادھیائے کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اگر ضروری ہو تو سی بی آئی کنتل گھوش کے خط کے بارے میں ابھیشیک بنرجی سے پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔ ابھیشیک نے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس حکم پر عبوری حکم امتناع جاری کیا تھا۔ واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس گنگوپادھیائے نے پہلی بار ایک ٹی وی چینل کو طویل انٹرویو دیا تھا۔اس انٹرویو میں انہوں نے کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details