اردو

urdu

ETV Bharat / state

Recruitment Scam پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر گوتم پال کو پیشگی ضمانت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار - چیلنج کرتے ہوئے بورڈ کے صدر نے سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر گوتم پال اور ڈپٹی سکریٹری پارتھا کرماکر کوپیشگی ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے ۔جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے سی بی آئی کو ہدایت دی تھی کہ پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر گوتم پال اور پارتھاکرما سے پرائمری اسکول تقرری گھوٹالہ میں پوچھ تاچھ کرے۔ ضرورت پڑنے پر جج نے ان کو تحویل میں لے کرپوچھ گچھ کرسکتی ہے۔

پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر گوتم پال کو پیشگی ضمانت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار
پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر گوتم پال کو پیشگی ضمانت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 6:46 PM IST

کولکاتا: اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے بورڈ کے صدر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ جسٹس انیرودھا بوس اور بیلا ایم ترویدی نے پیر کو عرضی کا جواب نہیں دیا۔سپریم کورٹ نے اپنے آبزرویشن میں کہا کہ ہر قسم کا تعاون کیا جائے تو گرفتاری کا خوف کیوں؟ اگر ضروری ہوا تو آئندہ جمعہ کو ہونے والی سماعت کے بعد تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

2014 میں ایس باسو رائے اینڈ کمپنی نامی کمپنی کو پرائمری اسکول ٹیچر کی تقرری کے امتحان کی جوابی شیٹ (او ایم آر شیٹ) دیکھنے کا کام دیا گیا تھا۔ 22 ستمبر کو سی بی آئی نے اس کمپنی کے سربراہ کوشک ماجی کو نظام محل میں طلب کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد جسٹس گنگوپادھیائے کی بنچ میں ٹی اے ٹی امتحان کی رپورٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

اس معاملے میں درخواست گزار فردوس شمیم کے وکیل نے کہا کہ او ایم آر شیٹ کےڈیجیٹائزڈ ڈیٹا میں بہت سی غلطیاں ہیں۔ عدالت میں او ایم آر شیٹ کی معلومات بالکل بھی قابل اعتبار نہیں ہیں۔ کیوں کہ او ایم آر شیٹ کا ڈیجیٹائزڈ ڈیٹا کی اسکین شدہ کاپی ہے۔ لیکن اس معاملے میں بورڈ نے جو کچھ عدالت میں پیش کیا ہے وہ ٹائپ شدہ معلومات ہے۔

جسٹس گنگوپادھیائے نے درخواست گزار کے اس بیان کو سننے کے بعد سی بی آئی سے سوال کیا کہ کیاوہ جاننا چاہتی ہے کہ یہ خامی کیسے رہ گئی؟ جج نے سی بی آئی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی نے وہ تمام اہم سوالات نہیں پوچھے ہیں جو ملزم سے پوچھنے کی ضرورت تھی۔ سی بی آئی کی سرزنش کے 48 گھنٹے کے بعد ہی سی بی آئی نے ٹیٹ امتحان کے او ایم آر پرچے چیک کرنے کے ذمہ دار ایجنسی کے سربراہ کوشک کو نظام پلس میں طلب کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد انہوں نے پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر اور ڈپٹی سیکرٹری کو طلب کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Partha Chatterjee Injured جیل میں ہوئے حملہ میں پارتھوچٹرجی زخمی

جسٹس گنگوپادھیائے نے کہا کہ بورڈ کے موجودہ صدر سمیت دیگر عہدیداروں نے نئی چھپی ہوئی کاپی کوڈیجیٹائزڈ کاپی کے طور پر پیش کیا ہے۔ اس لیے عدالت کو لگتا ہے کہ بورڈ کے صدر اور سیکریٹری سے پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔ اگر سی بی آئی ضروری سمجھے تو بورڈ کے کسی بھی افسر کو تحویل میں لے سکتی ہے اور پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کے بعد گوتم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ سی بی آئی کو کوئی سخت کارروائی کرنے سے روکا جائے۔ سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر دی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت آئندہ جمعہ کو ہوگی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details