کولکاتا:جسٹس بی بھی ناگرتن اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے 13 اور 15 جون کو کلکتہ ہائی کورٹ کے احکامات کو برقرار رکھا اور انہیں منصفانہ اور مناسب قرار دیتے ہوئے ان کی تصدیق کی جبکہ ریاستی حکومت اور مغربی بنگال الیکشن کمیشن کی خصوصی اجازت کی درخواستوں کو خارج کر دیا۔
مغربی بنگال میں 8 جولائی 2023 کو پنچایتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس الیکشن میں تشدد کی اطلاعات اور اندیشوں کے مد نظر ہائی کورٹ نے ریاست کی اہم اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر شبیندو ادھیکاری کے علاوہ کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور دیگر کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔
ہائی کورٹ نے 13 جون کو کمیشن سے کہا تھا کہ وہ حساس علاقوں میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کی درخواست بھیجے۔ اس کے بعد 15 جون کو ہائی کورٹ نے 48 گھنٹے کے اندر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی ہدایت دی تھی۔