کولکاتا: ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر نارائن نے کپتانی کی ذمہ داری کے بارے میں کہاکہ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔ یہ ایک نیا چیلنج ہے کیونکہ اب مجھے اپنی پوری ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں سوچنا ہے نہ کہ صرف اپنے کھیل یا اپنے چار اوورز کے بارے میں۔یہ وہ چیز ہے جس کا میں منتظر ہوں۔Sunil Narine Appointed Abu Dhabi Knight Riders Captain
نارائن نے کہاکہ میں نائٹ رائیڈرز (فرنچائز) کے ساتھ کھیل کر میں بڑا ہوا ہوں، اس لیے یہ میرے لیے ایک خاندان کی طرح ہے۔ ان کی ہر جگہ ایک ٹیم ہے، مجھے اس کا حصہ بننا پسند ہے۔