کولکاتا:مغربی بنگال میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول 5 جون سے کھلنے کا پروگرام تھا۔ پرائمری اسکول بھی 7 جون سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، بدھ کے روز، ریاست نے گرمیوں کی تعطیلات کو مزید 10 دن بڑھا دیا ہے اور اب اسکول15جون سے کھلیں گے۔
ریاستی اسکولوں میں گزشتہ 2 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوئی تھی۔ بورڈ کی سالانہ چھٹیوں کی فہرست کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 4 جون کو ختم ہونے والی ہیں۔ اس کے بعد محکمہ تعلیم سے رائے مانگی گئی کہ پانچویں سے اسکول کھلیں گے یا نہیں۔ اس کے بعد ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اسکول 5 جون سے کھلنے کا اعلان کیا گیا۔ لیکن بدھ کو وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 10 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
موسم گرما کی تعطیلات کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’ابھی بھی گرمی میں شدت ہے۔ اس لیے بچوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کی جا رہی ہے۔ افیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری اسکول 15 جون کو کھلیں گے۔