کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں اور بیان بازی کی رفتار تیز ہونے لگی ہے. تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی زور پکڑنے لگی ہے. اسی درمیان بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار Sukanta Majumdarنے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کی حکومت پر مسلمانوں کو ریزرویشن کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے۔ Sukanta Majumdar Criticism of Mamata Gov
پنچایت انتخابات سے قبل بی جے پی نے ممتابنرجی کی ریاستی حکومت پر مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے اور انہیں گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ممتا بنرجی نے اقتدار میں آنے کے لیے مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے۔
سوکنتا مجمدار نے الزام عائد کیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے لیے ایسا کچھ نہیں کیا جس کا شکریہ ادا کیا جائے. انہوں نے کہا کہ مسلمان آج بھی تعلیمی میدان میں پسماندہ ہیں. رہائشی مسئلہ جوں کا توں ہے. معاشی طور پر وہ دوسروں سے کافی پیچھے ہیں. اس سے بہتر تو لفٹ فرنٹ کی حکومت میں وہ تھے۔