اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سجیت بوس  نئے میئر ہوں گے'

بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر شبھاشاچی دتہ کے استعفیٰ کے بعد ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر سجیت باسو نئے میئر ہوسکتے ہیں۔

'سجیت بوس  نئے میئر ہوں گے'

By

Published : Jul 19, 2019, 7:15 PM IST


ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق میئر کے دوڑ میں سجیت باسو کا نام سب سے آگے ہے۔ ممتا بنرجی کی قربت کے علا وہ پارٹی کے بھروسہ مند رہنما ہیں۔

پارٹی مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے اور بی جے پی رہنما مکل رائے کے ساتھ بار بار میٹنگ کرنے کی وجہ سے پارٹی نے شبھاشاچی دتہ کو میئر کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کو کہا تھا تاہم انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تو پارٹی نے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں تکنیکی طور پر کیس جیتنے کے بعد ترنمول کانگریس از سر نو ان کے خلاف عدم اعتماد تحریک پیش کرررہی تھی اس درمیان شبھاشاچی دتہ مستعفی ہوگئے۔جنوبی دمدم سے سجیت بوس ممبر اسمبلی ہیں اور ریاستی وزیر بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details