اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تنخواہ بڑھانے کے بجائے اساتذہ کے مسئلے کا حل نکالیں' - رہنم

سی پی آ ئی ایم کے سنیئر رہنما سوجن چکرورتی نے مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اپنے وزراء کی تنخواہ میں اضا فہ کرنے کے بجائے بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کے مسئلے کاحل نکالنے پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ۔

'تنخواہ بڑھانے کے بجائے اساتذہ کے مسئلے کا حل نکالیں'

By

Published : Jul 23, 2019, 7:11 PM IST


انہوں نے کہاکہ ممتا بنر جی ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کسی بھی مسئلے کا حل نکالنے پر تو جہ نہیں دے رہی ہیں۔ وہ ہر کیس کو سیاست سے جو ڑرہی ہیں جو سب کے لیے نقصاندہ ہے۔

سابق رکن پارلیمان سوجن چکرورتی کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سرابرہ اپنے ناراض وزراء اور کٹ منی کیس میں ملوث ضلع پریشد کے ارکان کی تنخواہ میں اضا فہ کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

ریاستی اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی کے مطابق انہیں (ممتابنرجی) کو بکاش بھون کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کی فکر نہیں ہے۔

اساتذہ اپنے جائز مطالبات کو منوانے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے بھوک ہڑتال ہر بیٹھے ہیں مگر وزیر اعلیٰ کو ان کی کوئی پراہ ہی نہیں ہے۔

سی پی آ ئی ایم پولیٹ بیور کے رکن کاکہنا ہے کہ میں وزیراعلیٰ سے گزارکرتا ہوں کہ وہ سب کام کاج چھوڑ کر اساتذہ کے مسئلے کا حل نکالے۔

بھوک ہڑتال کرنے والوں میں سے کسی ایک کو بھی کچھ ہوتا ہے اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details