بی جے پی رکن پارلیمان چندر کمار بوس نے کہا کہ صرف اس لیے کہ آج ہمارے پاس اکثریت ہیں ہم ڈرانے کی سیاست نہیں کرسکتے، بلکہ پاس قانون کے فوائد کے بارے میں عوام کو سمجھانا چاہیے۔
سی اے اے پر بی جے پی رکن پارلیمان کی پارٹی کو نصیحت - ہمیں کسی مذہب کا ذکر نہیں کرنا چاہیے
بی جے پی کے رہنما و نیتاجی سبھاش چندر بوس کے پڑ پوتے چندر کمار بوس نے اپنی پارٹی بی جے پی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے پاس اکثریت ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ شہریوں پر کسی بھی قانون کو جبرا لاگو کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ' میں اپنی پارٹی کو مشورہ دیتاہوں کہ تھوڑی ترمیم سے اپوزیشن کی پوری مہم کو روکا جاسکتا ہے۔ ہمیں خاص طور پر یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ یہ اقلیتوں کے لیے ہیں۔ جو مظالم کا سامنا کررہے ہیں ،ہمیں کسی مذہب کا ذکر نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنا نظریہ تبدیل کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک بل قانون کے طور پر پاس ہوجاتا ہے تو یہ قانونی طور سے ریاستی حکومتوں کے لیے پابند بن جاتا ہے ، لیکن ایک جمہوری ملک میں آپ شہریوں پر کسی بھی قانون کو جبرا لاگو نہیں کرسکتے۔ ہمارا کام لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ ہم صحیح ہیں اور وہ غلط ہیں۔ صرف اسی لیے کہ آج ہمارے پاس اکثریت ہے ، ہم ڈرانے کی سیاست نہیں کرسکتے ہیں۔ ہمیں لوگوں کو شہریت کے قانون سے متعلق فوائد کے بارے میں بتانا چاہیے۔