اردو

urdu

ETV Bharat / state

School Reopen in WB: اسکول کھلتے ہی امتحان کا نوٹس ملنے پر طالبات کا احتجاج

شمالی 24 پرگنہ کے ہابڑہ تھانہ علاقے میں واقع باہڑہ ہائی اسکول کے طالبات نے اسکول (School Reopen in WB) کھلتے ہی امتحان کا نوٹس ملنے پر احتجاج کیا اور دھرنے پر بیٹھ گئے.

اسکول کھلتے ہی امتحان کا نوٹس ملنے پر طالبات کا احتجاج
اسکول کھلتے ہی امتحان کا نوٹس ملنے پر طالبات کا احتجاج

By

Published : Nov 23, 2021, 6:35 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ہابڑہ تھانہ علاقے میں واقع باہڑہ ہائی اسکول کے طالبات نے اسکول (School Reopen in WB) کھلتے ہی امتحان کا نوٹس ملنے پر احتجاج کیا.

اسکول کھلتے ہی امتحان کا نوٹس ملنے پر طالبات کا احتجاج
طالبات احتجاج کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کے امتحان کرانے کے فیصلے کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے. طالبات نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا. طالبات کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد تقریباً برس بعد تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی گئی ہے. طالبات ابھی اسکول آنا شروع بھی نہیں کیا ہے.
اسکول کھلتے ہی امتحان کا نوٹس ملنے پر طالبات کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ اسی درمیان امتحان نوٹس جاری کرنا غلط ہے کیونکہ ابھی بھی اسکول ٹھیک سے نہیں کھلا ہے اس پر امتحان کرانے کا فیصلے سے پریشانی ہو سکتی ہے. طالبات کے مطابق جب تک اسکول انتظامیہ امتحان کرانے کا نوٹس واپس نہیں لیتی ہے اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا. دوسری طرف اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس امتحان کا نوٹس واپس لینے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے. طالبات کے لئے آن لائن کلاس کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے جس سے تیاری مکمل نہ ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے.


یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہے کہ رواں سال کے مئی کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے مدنظر ریاست میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھی.

واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے 15 نومبر سے ریاست بھر میں اسکولوں اور اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی کے لئے تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہے. ریاستی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اسکولز وغیرہ میں صاف صفائی کا کام زور وشور سے کیا گیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details