کولکاتا:کلکتہ یونیورسٹی کے طلباء یونیورسٹی کے آف لائن امتحان کرانے کے فیصلے کے خلاف گزشتہ 6 جون سے احتجاج کر رہے تھے۔لیکن یونیورسٹی اپنے فیصلے پر اٹل ہے اور آف لائن امتحان کا روٹین بھی جاری کر دیا ہے۔ جس کے بعد طلباء نے یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ آف لائن امتحان کے لیے روٹین میں تبدیلی کرتے ہوئے مزید وقت دیا جائے۔ دوسری جانب احتجاج کے دوران پولس کی طلباء پر کارروائی کے خلاف بھی طلباء نے احتجاج ریلی نکالی اور پولس کارروائی کی مذمت کی۔ Students Protest Against Offline Exam
گزشتہ کئی روز سے آن لائن امتحان کا مطالبہ کرنے والے طلبا یونیورسٹی کی جانب سے سخت رویے سے اپنے مطالبے سے دستبردار ہو گئے لیکن اب طلباء کا کہنا ہے کہ اگر آف لائن امتحان ہوگا تو ہمیں مزید وقت دیا جائے۔ Protest against Offline Exams اور امتحانات کو مزید آگے بڑھایا جائے۔ احتجاج کر رہے طلباء کا کہنا ہے کہ آف لائن امتحان دینے کے لیے وہ ابھی تیار نہیں ہیں لہٰذا امتحان کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے انہیں تیاری کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ طلباء کے اس مطالبے کی کلکتہ یونیورسٹی طلباء اکائی کے کنوینر انیک دے نے کہا کہ جلد از جلد کلاسس کا آغاز کرتے ہوئے 27 جولائی کے بعد ہی تمام سیمیسٹر کے امتحانات لیے جائیں۔