اردو

urdu

ETV Bharat / state

Postgraduate Courses in Arabic Language: وشوا بھارتی یونیورسٹی میں عربی زبان میں گریجویٹ کورسز کی بحالی کا مطالبہ

بیربھوم ضلع میں مدرسہ کے طلبہ نے وشوا بھارتی یونیورسٹی میں عربی زبان میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کی جلد سے جلد بحالی کا مطالبہ کیا۔ Graduate and postgraduate courses in Arabic

Postgraduate Courses in Arabic Language
Postgraduate Courses in Arabic Language

By

Published : Feb 14, 2022, 5:41 PM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے شانتی نکیتن میں مدرسہ کے طلبہ نے وشوا بھارتی یونیورسٹی میں عربی زبان میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کی جلد سے جلد بحالی کا مطالبہ کیا۔ Arabic language in vishwa Bharati University

وشوا بھارتی یونیورسٹی کے سامنے آج درجنوں مدارس کے طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور عربی زبان میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کی بحالی کو مطالبہ کیا۔ Protest against Vishwa Bharti University administration

طلبہ کا کہنا ہے کہ 'وشوا بھارتی یونیورسٹی میں اردو اور فارسی کے کورسز ہونے کے باوجود عربی کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔ عربی کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے دوسرے اضلاع یا پھر دوسری ریاستوں میں جانا پڑتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ عربی میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کی راہ ہموار کی جائے تاکہ لڑکے لڑکیوں کو تعلیم کے لیے باہر جانا نہ پڑے۔' Graduate and Postgraduate Courses in Arabic Language

عربی زبان کے ٹیچر رفیق اختر نے کہا کہ 'سنہ 2018 میں عربی زبان میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کی بحالی کے لیے تحریک چلائی گئی تھی۔ کام بھی شروع ہو چکا تھا لیکن اچانک رک گیا۔'

ٹیچر رفیق نے کہا کہ 'سیشن 23۔2022 میں ہی گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میں عربی کورسز کی منظوری دے دی جائے تاکہ بیربھوم ضلع کے طلبہ کو دور دراز کے علاقوں میں جانے کی پریشانیوں سے نجات دلائی جا سکے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details