کولکاتا: منی پور میں حالات خراب ہونے کے بعد سے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنی تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔ منی پور کی مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں بڑی تعداد میں بنگال کے طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ریاستی حکومت کی خصوصی کوشش سے 35 طلباء وطالبات ریاست واپس لائے گئے ہیں۔ کیسے؟ ریاستی حکومت نے انہیں امپھال سے خصوصی طیارے میں واپس لائی۔ باقی طلبا کو بھی لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منی پور کی صورت حال پرتشویش کا اظہار کیا تھا۔ حالات پر نظر رکھنے کے لئے نوبنو میں کنٹرول روم بھی کھولا گیا ہے۔ اہل خانہ نے کنٹرول روم میں درخواست دی تو طلبا کو واپس لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ریاست کے چیف سکریٹری منی پور کے چیف سکریٹری سے رابطے میں ہیں۔