آج ریاست میں پہلے روز کے لاک ڈاؤن کے دوران پولس کی سخت نگرانی رہی۔ ڈرون کے ذریعے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔
ہر موڑ پر پولس کی تعینات تھی۔ پہلے روز مکمل لاک ڈاؤن کا لوگوں نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اور کمیونٹی ٹرانسمیشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے مطابق آج صبح 6 بجے سے 10 بجے رات تک لاک ڈاؤن کو نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سنیچر کو دوسرا لاک ڈاؤن ہے۔ آج صبح سے ہی شہر کے مختلف راستوں پر پولس کی سخت نگرانی رہی مختلف جگہوں پر بیریکیڈ لگائے گئے تھے۔
ان لاک کے بعد آج سے ایک بار پھر ریاست کے لوگوں نے مکمل لاک ڈاؤن کا تجربہ کیا۔ سختی سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے پولس کو سخت چیلینج کا سامنا ہے۔