ریاست مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پیش نظر کولکاتا پولیس کی بڑے پیمانے پر روپے کے لین دین کرنے والوں پر گہری نظر ہے۔
کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار کی جانب سے کولکاتا اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر روپے کے لین دین کرنے والوں کے کریک ڈاؤن شروع کر رکھی ہے۔
کولکاتا پولیس کی سپیشل ٹاسک فورسز نے کولکاتا کے تجارتی مرکز بڑے بازار سے ایک شخص کو لاکھوں روپے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سپیشل ٹاسک فورس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بڑے بازار تھانہ علاقے میں بڑے پیمانے پر روپے کا لین دین ہونے والی ہے۔
اسمبلی انتخابات سے قبل پر چھاپہ ماری ایس ٹی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر خفیہ طور پر چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا تاہم اس کے پاس سے لاکھوں روپے برآمد کیے۔
ایس ٹی ایف کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت دیب جیت دتہ کے طور پر ہوئی ہے جو وہ ضلع جنوبی 24 پرگنہ کا ہی رہنے والا ہے۔
ایس ٹی ایف کے مطابق تلاشی کے دوران گرفتار شخص کے پاس سے 45 لاکھ روپے 57 ہزار روپے برآمد کیا گیا ہے۔
ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاہم یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم کے ساتھ بڑے بازار میں کیا کر رہا تھا۔
انتخابی کمیشن کی ہدایت کے بعد کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس نے کولکاتا سے متصل تمام اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہاوڑہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔