مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رام پورہاٹ تھانہ علاقے سے ایس ٹی ایف نے جمعیت المجایدین بنگلہ دیش کی شدت پسند تنظیم سے مبینہ طور پر تعلق اور رابطہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
علاقے میں ایس ٹی ایف اور مغربی بنگال کی پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران رام پور ہاٹ علاقے میں ایک شخص کو مبینہ بنگلہ دیشی شدت پسند تنظیم جمعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ انہیں جے ایم بی سے رابطہ رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اب تک اس کے علاوہ کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔