اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسٹیشن ماسٹر کی لاش نالے سے برآمد - مغربی بنگال کے سیالدہ جنوبی سیکشن

سیالدہ جنوبی سیکشن کے ڈائمنڈ ہاربر ریلوے اسٹیشن کے ماسٹر کی لاش ایک نالے سے برآمد ہوئی ہے۔وہ کل رات سے لاپتہ تھے۔پولس غیر فطری موت کی جانچ کررہی ہے۔

اسٹیشن ماسٹر کی لاش نالے سے برآمد

By

Published : Nov 12, 2019, 2:47 PM IST

مغربی بنگال کے سیالدہ جنوبی سیکشن میں واقع ڈائمنڈہاربراسٹیشن ماسٹر کی پرُاسرارموت سے سنسنی پھیل گئی۔لاپتہ اسٹیشن ماسٹر کی لاش ایک نالے سے برآمد کی گئی۔

بہار کے رہنے والے نرمل کمار گزشتہ ایک برس سے ایسٹرن ریلوے کے ڈائمنڈ ہاربر ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ ایک برس سے تعینات تھے اور وہ وارڈ نمبر 11میں ایک مکان کیرایہ پر لے رکھا تھا۔

ڈائمنڈہاربرتھانے کی پولیس کاکہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔

پوکیس کاکہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مرگ میں لائی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس کیس سے متعلق کچھ واضح طور پر کہا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ان کے گھر کے قریب واقع نالے سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

وہ گزشتہ رات سے ہی لاپتہ تھے۔ان کے قریب رہنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اب تک اس کیس سے متعلق ٹھوس ثبوت ہاتھ نہیں لگ سکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details