اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی وزیر شبینہ یاسمن کی لوگوں سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل - ریاستی وزیر شبینہ یاسمن

ریاستی وزیر شبینہ یاسمن نے مالدہ کے لوگوں سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہیں۔

وزیر شبینہ یاسمن کی لوگوں سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل
وزیر شبینہ یاسمن کی لوگوں سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل

By

Published : Jul 18, 2021, 1:53 PM IST

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں ان دنوں شجرکاری مہا اُتسو کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ مہا اُتسو 14 جولائی سے 21 جولائی تک جاری رہے گا۔

اس کے مدنظر ریاستی وزیر شبینہ یاسمن نے مالدہ کے لوگوں سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہیں۔ لوگوں کو اس کی اہمیت کو لے کر تبادلہ خیال کرنے کو بھی کہا ہے۔

مالدہ ضلع کے نرائن پور علاقے شجرکاری مہم میں شرکت کرنے کے لئے آئی ریاستی وزیر شبینہ یاسمن نے عام لوگوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ 'مالدہ شجرکاری مہم کے تحت ضلع میں ہر ہفتہ 20 ہزار پودے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس کے لئے عام لوگوں کی بھر پور مدد کی ضرورت ہے۔'

ریاستی وزیر نے کہا کہ 'اس منصوبے سے ضلع مالدہ کے عوام کو کئی فائدے ہیں ان میں سب سے اہم ندی کے کنارے مٹی کے کٹاؤ کے مسئلے سے نجات پانے کی ایک کوشش ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مالدہ ضلع کے عوام کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ ندی کے کنارے مٹی کے کٹاؤ کا ہے۔ ندی میں پانی کی سطح میں خطرناک طریقے سے اضافہ ہوا ہے۔ اسی وجہ سے ندی کے کنارے مٹی کے کٹاؤ میں اضافہ ہوا ہے اس سے سینکڑوں ایکٹر زمین ندی میں غرق ہو گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رکن اسمبلی ہرن چٹرجی کی گمشدگی کا پوسٹرچسپاں

ریاستی وزیر نے کہا کہ اگر ایسی طرح سب کچھ چلتا رہا تو مالدہ ضلع سیلاب عام ہو جائے گا اور لوگوں کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن یہ سب قدرت کا حصہ ہے اسے روکنے کے لئے شجرکاری ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details