اردو

urdu

By

Published : Nov 26, 2021, 9:58 PM IST

ETV Bharat / state

Minister Biplab Mitra Injured: اسٹیج گرنے سے مغربی بنگال کے وزیر سمیت متعدد زخمی

جنوبی دنیاج پور South Dinajpur ضلع کے تپن تھانہ علاقے میں ملن تقریب کے دوران اچانک اسٹیج گرنے سے ریاستی وزیر بپلب مویترا سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے، اس واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

state minister injured after stage collapse in south dinajpur
اسٹیج گرنے سے مغربی بنگال کے وزیر سمیت متعدد زخمی

مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور South Dinajpur ضلع کے تپن تھانہ علاقے میں ملن تقریب کے دوران اچانک اسٹیج گرنے سے ریاستی وزیر State Minister Injured بپلب مویترا سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ وزیر سمیت دیگر زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ ملن تقریب کے دوران 30 سے 35 ہزار لوگ میدان میں موجود تھے، تاہم بھگدڑ نہیں مچی۔

بلدیاتی انتخابات کے مدنظر ریاست کے مختلف اضلاع میں توڑ جوڑ کی سیاست ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے۔ جہاں ایک طرف ترنمول کانگریس کو غیر معمولی کامیابی مل رہی ہے تو دوسری طرف بی جے پی کو زبردست نقصان کا سامنا ہے۔

اسی سلسلے میں تپن تھانہ علاقے میں سی پی ایم، کانگریس، آر ایس پی اور بی جے پی کے رہنماؤں سمیت بارہ ہزار سیاسی کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے لیے آئے تھے۔

ریاستی وزیر بپلب مویترا نے آر ایس پی رہنما انیس الرحمن کو جیسے ہی ترنمول کانگریس کا جھنڈا سونپا ویسی وہاں موجود دوسرے لوگ اسٹیج پر آگئے۔

ملن تقریب کے لیے بنایا گیا اسٹیج اچانک منہدم ہو گیا اور وزیر سمیت تمام لوگ زمین پر گر پڑے۔ وزیر بپلب مویترا اور انیس الرحمن کو تھوڑی زیادہ چوٹیں آئی، اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور مقامی باشندوں کی مدد سے حالات پر جلد قابو پا لیا۔ جو لوگ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے لیے آئے تھے ان تمام لوگوں کو پارٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details