اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firhad Hakim on Rampurhat Incident: فرہاد حکیم نے انیس خان کے قتل اور رامپور ہاٹ سانحہ کو بدقسمتی قرار دیا - فرہاد حکیم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

مالدہ ضلع کے اولڈ مالدہ میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انیس خان کے قتل اور رامپور ہاٹ سانحہ کو بدقسمتی قرار دیا اور ساتھ ہی ساتھ اس معاملے میں جلسہ و جلوس کرنے والوں کو ہدف تنقید بنایا۔ Firhad Hakim on Rampurhat Incident

state minister firhad hakim says anis khan murder and rampurhat incident unfortunate
فرہاد حکیم نے انیس خان کے قتل اور رامپور ہاٹ سانحہ کو بدقسمتی قرار دیا

By

Published : Apr 1, 2022, 8:28 PM IST

مغربی بنگال کی حکومت ان دونوں انیس خان قتل اور رامپور ہاٹ سانحہ پر نشانے پر ہے اور ان دنوں واقعات پر وضاحت کرنے میں مصروف ہے۔ انیس خان کے قتل اور رامپور ہاٹ سانحہ کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مغربی بنگال کی سیکیورٹی پر سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔ اسی درمیان مالدہ ضلع کے اولڈ مالدہ میں وزیر فرہاد حکیم نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انیس خان کے قتل اور رامپور ہاٹ سانحہ کو بدقسمتی قرار دیا اور ساتھ ہی ساتھ اس معاملے میں جلسہ و جلوس کرنے والوں کو ہدف تنقید بنایا۔

فرہاد حکیم نے انیس خان کے قتل اور رامپور ہاٹ سانحہ کو بدقسمتی قرار دیا



جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ' انیس خان کے قتل اور رامپور ہاٹ سانحہ دونوں واقعہ ریاست کے لیے داغ ہے، لیکن کس کو پتہ تھا ایسا کچھ ہونے والا ہے، اگر پہلے سے پتہ رہتا تو ہم کیا ہونے دیتے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ کچھ ڈاڑھی والے اور میڈیا ادارے اپنی مفاد کے خاطر نفرت کو ہوا دے رہی ہے، لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔'



ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انیس خان قتل معاملہ اور رامپور ہاٹ سانحہ کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ آپ کو ایس آئی ٹی پر بھروسہ ہو یا نہ ہو ہمیں پورا اعتماد ہے۔ ریاستی وزیر کے مطابق اس طرح کی واردات کی کوئی حمایت نہیں کرتا ہے۔ ان دونوں معاملے میں چاہیے کوئی بھی ملوث ہو اسے بخشا نہیں جائے گا۔'

فرہاد حکیم نے انیس خان کے قتل اور رامپور ہاٹ سانحہ کو بدقسمتی قرار دیا
کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کہتی ہے کہ بنگال میں لاء اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے تو اتر پردیش میں کیا ہے۔ اترپردیش میں کس طرح کے لاء اینڈ آرڈر ہے نہ صرف بھارت کو بلکہ پوری دنیا کو پتہ ہے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details