اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firhad Hakim on Agnipath Scheme: مرکزی حکومت فوج کو لے کر کھیل نہ کرے: وزیر فرہاد حکیم - Firhad Hakim on Agnipath Scheme

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اگنی پتھ اسکیم کو لے کر فوج کے ساتھ جو کھیل شروع کی ہے وہ کسی بھی اعتبار سے ٹھیک نہیں ہے۔ Firhad Hakim on Agneepath Scheme

Firhad Hakim on Agnipath Scheme
Firhad Hakim on Agnipath Scheme

By

Published : Jun 18, 2022, 2:17 PM IST

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی اگنی پتھ اسکیم کو لے کر احتجاج و مظاہرے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے. مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ہر موضوع کو لے کر سیاست کرتی ہے. مرکزی حکومت کی وجہ سے ملک میں سیاسی اتھل پھتل ہے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا۔ state minister firhad hakim criticizes central govt over agneepath scheme

مرکزی حکومت فوج کو لے کر کھیل نہ کرے
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوج کو لے کر کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے. اس سے نقصان کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا. ان کا کہنا ہے کہ اگنی پتھ اسکیم میں عمر کی حد میں اضافہ کرنا ہی تھا تو پہلے ہی کر دیا جاتا تاکہ بات اتنی دور تک نہیں جاتی. بہار سمیت دیگر ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے کا ذمہ دار کون ہے اور مستقبل میں کون ہوگا۔ state minister firhad hakim criticizes central govt over agneepath scheme

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ پورے ملک میں اگنی پتھ کے خلاف احتجاج و مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے. اگنی پتھ اسکیم حکومت ہند نے شروع کی ہے. اگنی پتھ اسکیم کے تحت حکومت نے فوج میں بھرتی کے لئے عمر سال 17 سے 21 سال مقرر کی تھی.پورے ملک میں احتجاج کے بعد حکومت نے عمر کی حد میں اضافہ کرتے ہوئے 21 سے 23 سال کر دی۔ Firhad Hakim on Agneepath Scheme

ABOUT THE AUTHOR

...view details