اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minister Firhad Hakim on CPIM:'سی پی آئی ایم لاشوں پر سیاست کر رہی ہے' - وزیر فرہاد حکیم نے کہا لاشوں پر سیاست کرنا کوئی بائیں محاذ سے سیکھے

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے خلاف احتجاج کرنے پر سی پی آئی ایم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں پر سیاست کرنا کوئی بائیں محاذ سے سیکھے۔ Minister Firhad Hakeem on CPIM

سی پی آئی ایم لاشوں پر سیاست کررہی ہے
سی پی آئی ایم لاشوں پر سیاست کررہی ہے

By

Published : May 12, 2022, 4:33 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے آمتا تھانہ علاقے میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے ڈھائی مہینہ گزر جانے کے بعد بھی اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔سی پی آئی ایم اور اس کی حلیف جماعتوں کی جانب سے انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے معاملے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔Minister Firhad Hakeem on CPIM

اسی درمیان وزیر فرہاد حکیم نے انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے خلاف احتجاج کرنے پر سی پی آئی ایم کی جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں پر سیاست کرنا کوئی بائیں محاذ سے سیکھے۔ وزیر فرہاد حکیم نے کا کہنا ہے کہ سی پی آئی ایم کے پاس اب کچھ رہ نہیں گیا ہے اور مغربی بنگال میں صفر ہو چکی ہے، جو پارٹی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہو وہ عوام کی نمائندگی کیسے کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Derogatory Remarks on Mamata: ممتا پر نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف شکایت درج

انہوں نے کہا کہ سب کچھ گنوانے کے بعد سی پی آئی ایم اب لاشوں پر سیاست کرنے پر اتر آئی ہے۔ لاشوں کی بدولت ووٹرز تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کا معاملہ کلکتہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ایس آئی ٹی کی رپورٹ کلکتہ ہائی کورٹ میں جمع کر چکی ہے تو پھر اس پر احتجاج کیوں؟ مغربی بنگال کے لوگ اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details