ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر اور بی جے پی کے ریاستی صدر کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ایک ہی طرح سے بات کرتے ہیں۔
وزیر فرہاد حکیم کی گورنر اور بی جے پی کے ریاستی صدر پر تنقید - جگدیپ دھنکر
مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم کے مطابق گورنر جگدیپ دھنکر اور دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ شمالی بنگال میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کو شمالی بنگال کی ترقی کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں ہے، اس لئے دونوں ایک ہی انداز میں بات کر رہے ہیں۔
مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم نے گورنر جگدیپ دھنکر اور بی جے پی کے ریاستی صدر پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر اور بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے درمیان زیادہ فرق نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ دونوں ایک ہی طرح سے بات کرتے ہیں، سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ کون کس عہدے پر کام کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو ریاست کی ترقی سے متعلق باتیں کرتے تو ہم سب کے حق میں بہتر ہوتا لیکن ہر وقت تنقید کرتے ہیں۔
وزیر فرہاد حکیم کے مطابق گورنر جگدیپ دھنکر اور دلیپ گھوش کا کہنا ہے شمالی بنگال میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کو شمالی بنگال کی ترقی کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں ہے، اس لئے دونوں ایک ہی انداز میں بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے شمالی بنگال میں کافی ترقیاتی کام کئے۔ اس سے قبل بایاں محاذ کی حکومت نے شمالی بنگال کے لئے کبھی کچھ بھی نہیں کیا۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ایک مہینے کی چھٹی پر شمالی بنگال چلے گئے ہیں۔