بنگال کے مسلمانوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا : وزیر صدیق اللہ چودھری - انڈین سیکولر فرنٹ
مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور میں کتاب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صدیق اللہ چودھری نے مذہب کے نام پر سیاست کے لئے ریاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور انڈین سیکولر فرنٹ پر اقلیتوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام سیکولرازم میں یقین رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے تمام لوگ ایک دوسرے سے مل جل کر رہنا پسند کرتے ہیں۔
وزیر صدیق اللہ چودھری کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، بی جے پی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انڈین سیکولر فرنٹ نامولود پارٹی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کو مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اسی وجہ سے ان کی شکست یقینی ہے.
وزیر کے مطابق ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس غیر معمولی اکثریت کے ساتھ مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اپریل کے آخر میں اسمبلی انتخابات کا امکان ہے ۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔