اردو

urdu

ETV Bharat / state

Athlete Bapi Sheikh Face Financial Problems: طلائی تمغہ جیتنے والے اتھلیٹک باپی شیخ مفلسی کا شکار - اتھلیٹک باپی شیخ مفلسی کا شکار

ریاستی اتھلیٹک مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے باپی شیخ ایک ایک پیسے کا محتاج ہو گئے ہیں۔ کھیل کی دنیا میں ان کے مستقبل پر خطرے کا بادل منڈلانے لگا ہے۔ Athlete Bapi Sheikh Face Financial Problems

طلائی تمغہ جیتنے والے اتھلیٹک باپی شیخ مفلسی کا شکار
طلائی تمغہ جیتنے والے اتھلیٹک باپی شیخ مفلسی کا شکار

By

Published : Jun 7, 2022, 12:14 PM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے گنگا تھانہ علاقے کے رہنے والے باپی شیخ ریاستی کھیل میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں لیکن مالی بحران کے سبب وہ اتھلیٹکس سے دور ہو گئے ہیں۔ باپی شیخ لاک ڈاؤن سے قبل مغربی بنگال اتھلیٹکس میٹ میں ایک سو میٹر اور دو سو میٹر میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد قومی کھیل مقابلوں میں بھی شیخ کی کارکردگی قابل تعریف رہی تھی۔ state level gold medalist athlete bapi sheikh face financial problems

لاک ڈاؤن کے دوران مالی بحران کا اثر دوسرے لوگوں کی طرح باپی شیخ پر بھی پڑا۔ مالی بحران کے سبب باپی شیخ کھیل کے میدان سے دور ہو کر ذریعہ معاش کی تلاش کے بھنور میں پھنس گئے۔ باپی شیخ نے کہا کہ 'اتھلیٹکس ان کی پہلی محبت ہے لیکن وقت اور حالات نے انہیں دور کر دیا ہے۔ یہ ایک افسوسناک المیہ ہے۔ روزی روٹی کے چکر میں وہ میدان کا راستہ بھول چکے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:گیا: کامیابی کے سفر میں مفلسی بڑی رکاوٹ

انہوں نے کہا کہ 'تمام پریشانیوں کے باوجود وقت نکال کر میدان میں آتے ہیں اور گھوم کر چلے جاتے ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی وقت بدلے گا اور پھر سے اتھلیٹکس کے مقابلے میں جیت کا پرچم لہرائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کھیل دفتر سے کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔ ضلع میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جن میں نا صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کی بھر پور صلاحیت ہونے کے باوجود گمنامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details