اردو

urdu

ETV Bharat / state

Calcutta HC راج بھون کے باہر ترنمول کانگریس کے احتجاج پر عدالت سے حکومت کو سوالوں کا سامنا - ریاستی محکمہ محنت کے عارضی کارکن مہاکرن

کلکتہ ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت سے سوال کیا ہے کہ اگر ترنمول کانگریس راج بھون کے باہر دھرنا دے سکتی ہے تو مہاکرن کے باہر دھرنا کیوں نہیں دیا جاسکتا ۔ جسٹس جئے سین گپتا نے اس سلسلے میں ریاست سے وضاحت طلب کی ہے۔ ریاستی حکومت کو 16 اکتوبر تک ہائی کورٹ میں اپنی وضاحت پیش کرنی ہوگی۔

راج بھون کے باہر ترنمو ل کانگریس کے احتجاج پر عدالت سے حکومت کو سوالوں کا سامنا
راج بھون کے باہر ترنمو ل کانگریس کے احتجاج پر عدالت سے حکومت کو سوالوں کا سامنا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 12:42 PM IST

کولکاتا:ریاستی محکمہ محنت کے عارضی کارکن مہاکرن کے سامنے دھرنے پر بیٹھنا چاہتے تھے۔ لیکن کولکاتا پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس کے بعد عارضی کارکنوں نے پولیس کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ جب کیس آج سماعت کے لیے آیا تو جسٹس جوئے سین گپتا نے ریاست کے موقف کی وضاحت طلب کی ہے۔

ترنمول کانگریس 5 اکتوبر سے راج بھون کے سامنے احتجاج کر رہی ہے۔ دھرنے کی قیادت ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کررہے ہیں۔ راج بھون کی انتظامیہ نے ریاستی حکومت کو خط لکھ کر اس سوال کا جواب مانگا ہے کہ دفعہ 144 برقرار رہنے کے باوجود راج بھون کے سامنے دھرنا کیسے جاری ہے۔ بی جے پی نے بھی یہی سوال اٹھایا تاہم، آج دوپہر گورنر سی وی آنند بوس نے ترنمول کانگریس کے لیڈرابھیشیک بنرجی سے ملاقات کی۔

راج بھون کے سامنے حکمراں پارٹی کے اس دھرنے کی وجہ سے ریاستی حکومت کو ہائی کورٹ میں سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلاء اور سیاست دان اس بارے میں متجسس ہیں کہ ریاستی حکومت عدالت میں کیا بحث کر تی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CB Anand Bose پانچ دنوں کے احتجاج کے بعد گورنر نے ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کی

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے سو روزہ روزگار سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روکے جانے پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف گورنر ہاوس کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details