اردو

urdu

ETV Bharat / state

WB State GOVT Accept Passangers Demand: مسافروں کی ناراضگی کے سامنے مغربی بنگال حکومت کی خود سپردگی - مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں اضافہ

لوکل ٹرین کے مسافروں کی زبردست ناراضگی اور مخالفت کے سامنے مغربی بنگال حکومت نے WB State GOVT Accept Passangers Demand خود سپردگی کرتے ہوئے آخری ٹرین کا وقت شام سات بجے سے بڑھا کر رات دس بجے کردیا۔

state-govt-accept-passangers-demand-and-extention-last-local-train-time-table
مسافروں کی ناراضگی کے سامنے مغربی بنگال حکومت کی خود سپردگی

By

Published : Jan 4, 2022, 9:33 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس اور اومیکرون کے کیسز میں تشویشناک اضافے کے West Bengal Covid Protocol مدنظر تمام اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن نافذکر دیا گیا ہے۔

ویڈیو
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری نئے کورونا گائیڈ لائن میں سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں لوکل ٹرینوں کے شیڈول ٹائم (روانگی وقت) مقرر کیا گیا تھا۔ مسافروں کی زبردست ناراضگی اور پر زور مخالفت کے بعد State GOVT Accept Passangers Demand ممتابنرجی کی حکومت کی ہدایت پر مشرقی ریلوے نے لوکل ٹرین کے آخری وقت رات سات کے بجائے دس بجے کرنے کا اعلان کیا ہے۔'
مسافروں کی ناراضگی کے سامنے مغربی بنگال حکومت کی خود سپردگی
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مسافروں نے کہاکہ لوکل ٹرین خدمات متاثر کیے بغیر کورونا وائرس اور اومیکرون پر قابو پایا جا سکتا ہے، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔' انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کی حکومت اس سلسلے میں فیصلہ لینے میں بڑی تاخیر کر دی، جہاں ممبئی، دہلی، تلنگانہ، کرناٹک جیسی اہم شہروں میں کرسمس اور نئے برس کے موقع پر جشن منانے پر پابندی عائد رہی تو دوسری طرف تین جنوری تک سڑکوں پر جشن منانے کا سلسلہ جاری رہا۔' ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کو دسمبر کے اوسط میں ہی اس سلسلے میں کوئی بڑا فیصلہ کرنا چاہیے تھا، لیکن سب کی اپنی اپنی مجبوری ہوتی ہے۔'مسافروں کے مطابق کسی سیاسی جماعت یاپھر حکومت کو قصوروار قرار دینے کے بجائے عام لوگوں کو اپنی گریبان میں جھانک کر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ عام لوگ اگر صحیح ہوجائے تو دوسروں میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کی ہمت نہیں ہو سکتی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details