مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے نیتاجی نگر موڑ پر یومِ عاشورہ کے موقع پر منعقدہ ایوارڈ تقسیم کی تقریب کے دوران اچانک سے اسٹیج منہدم ہونے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔Stage collapses in maldah
ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے نیتاجی نگر موڑ پر مقامی کلب کی جانب سے محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ کے موقع پر بہترین تعزیہ کے لئے تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقسیم ایوارڈ کے موقع پر اچانک سے اسٹیج منہدم ہوگیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے رونما ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ پولیس اور مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو ضلع محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔