مغربی بنگال میں اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے انکشافات کے بعد ممتابنرجی کی حکومت کے کئی وزراء اور رہنماؤں پر تلوار لٹکنے لگی ہے۔ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کے انکشاف کے بعد سی بی آئی کی جانب سے سمن جاری ہونے کے بعد مغربی بنگال کے وزیر پارش ادھیکاری لاپتہ ہو گئے ہیںBengal Minister DISAPPEARS after the CBI summon
سی بی پی نے جانچ کے دوران ریاستی وزیر پارش ادھیکاری کو اپنی بیٹی کو جو اسکول سروس کمیشن کے امتحان میں فل ہو چکی تھی انہیں غیر قانونی طریقے سے ملازمت دینے کا قصوروار پایا ہے۔ سی بی آئی نے وزیر پارش ادھیکاری کو ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے کولکاتا کے نظام پیلس میں واقع سی بی آئی دفتر میں حاضر ہونے کے لئے سمن بھیجا تھا۔
سمن ملنے کے بعد ریاستی وزیر پارش ادھیکاری سی بی آئی دفتر میں حاضری دینے کے لئے بردوان ضلع میں واقع اپنے گھر سے نکلے اور پدتیک ایکسپریس کے کولکاتا کے لئے روانہ ہوئے لیکن 24 گھنٹہ گزر جانے کے بعد وہ اب تک کولکاتا پہنچ نہیں پائے. حالانکہ بردوان سے کولکاتا کی دوری بذریعہ ٹرین سوا تین گھنٹہ ہے۔ سی بی آئی نے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سی بی آئی کا خیال ہے کہ وزیر پارش ادھیکاری سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے ٹھوس ثبوت مل سکتا ہے۔ The CBI sent an e-mail to Minister Paresh Adhikari
دوسری طرف سی پی آئی ایم، کانگریس اور بی جے پی نے اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے ملوث وزراء اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے فوراً استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ سی پی آئی ایم کی یوتھ تنظیم ڈی وائی ایف آئی (DYFI) نے وزیر پارش ادھیکاری کے اچانک گمشدہ ہونے کا پوسٹر جاری کیا ہے اور ساتھ عام لوگوں سے لاپتہ وزیر سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ SSC Scam
Bengal Minister Disappears After CBI Summons : سی بی آئی سمن کے بعد مغربی بنگال کے وزیر روپوش - ریاست کے اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی
ریاست کے اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کے انکشاف کے بعد سی بی آئی کی جانب سے سمن جاری ہونے کے بعد مغربی بنگال کے وزیر پارش ادھیکاری لاپتہ ہو گئے ہیں۔ SSC Scam
سی بی آئی کے سمن کے بعد مغربی بنگال کے وزیر لاپتہ