اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لوگ ترنمول سے اکتا چکے ہیں' - بھارتی گھوش

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اور سابق آ ئی پی ایس افیسر  بھارتی گھوش نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لوگ اب ترنمول سے اکتا چکے ہیں۔

'لوگ ترنمول سے اب چکے ہیں'

By

Published : Aug 14, 2019, 11:30 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:17 AM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں ایک تقریب کے دوران سابق آ ئی پی ایس آفیسر بھارتی گھوش نے کہاکہ بنگال کے لوگ اب ممتابنرجی کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس سے اب چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو حکمراں جماعت سے جتنی امید یں تھیں اس پر وہ کھرا اترنے میں ناکام رہی ہے۔ لوگوں میں حکمراں جماعت سے متعلق نفرت پائی جارہی ہے۔

سابق آ ئی پی ایس آفیسر کاکہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے بنگال کے لوگوں پر ظلم ڈھائے ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کانگریس اور سی پی آ ئی ایم کے کارکنان کو جھوٹے الزام میں پھنسائے گیے ہیں۔

بھارتی گھوش نے کہاکہ ظلم ظلم ہو تا ہے حد سے زیادہ بڑھ جائے تووہاں تباہ مچ جا تا ہے۔ مغر بی بنگال میں ٹھیک ایساہی ہورہا ہے۔ بائیں محاذ کی حکومت کے خاتمے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے جتنی آفت کی تھی اس کا حساب انہیں دینا پڑے گا۔

بی جے پی کی رکن کے مطابق بنگال کے لوگوں کو سکیورٹی چاہئے جسے مغر بی بنگال کی حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 1:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details