جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے خلیج بنگال میں موچا نامی طونان سے نمٹنے کے لئے جنوبی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم نے جنگی سطح پر تیاری شروع کردی ہے۔خلیج بنگال سے متصل اضلاع جنوبی24 پرگنہ ،شمالی24 پرگنہ،مشرقی مدنی پور سمیت دیگر اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کی حکومت نے ساحل سے متصل تمام اضلاع میں جنگی سطح پر تیاریاں زور شور سے شروع کردی ہے۔مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔دوسری طرف کولکاتا سمیت دیگر اضلاع میں ہلکی بارش بھی شروع ہوگئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
مشرقی وسطی خلیج بنگال میں انتہائی شدید سمندری طوفان موچا گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تقریباً نارتھ ایسٹ کی طرف بڑھ گیا ہے۔ طوفان اس وقت پورٹ بلیئر کے شمال-شمال مغرب میں تقریباً 560 کلومیٹر، کاکس بازار (بنگلہ دیش) سے 680 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب اور سیٹوے (میانمار) سے 600 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔