اردو

urdu

ETV Bharat / state

سورو گنگولی مغربی بنگال کے برانڈ ایمبسڈر مقرر - متصل نیو ٹاون میں

کولکاتا کے نیوٹاون میں جاری ساتویں دو روزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سورو گنگولی کو مغربی بنگال کا نیا برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا ہے۔ Sourav Ganguly New Brand Ambassador Of Bengal

شاہ رخ نہیں سورو گنگولی مغربی بنگال کا نیا برانڈ ایمبسڈر
شاہ رخ نہیں سورو گنگولی مغربی بنگال کا نیا برانڈ ایمبسڈر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 8:29 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل نیو ٹاون میں ساتویں بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو بنگال کا نیا برانڈ ایمبسڈر بنانے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سورو گنگولی کو برانڈ ایمبسڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ گزشتہ چند برسوں کی طرح اس مرتبہ غیرمعمولی کامیابی بٹورے گی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ آج مجھے ایک اہم اعلان کرنا ہے۔سوروگنگولی ہندوستان کی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔انہیں آج بنگال کا نیا برانڈ ایمبسڈر بنایا جا ریا ہے۔انہوں نے کہاکہ سوروگنگولی نئی نسل کے ساتھ بنگال کو آگے بڑھانے کا کام کریں گے۔

دوسری طرف بنگال گلوبل بزنس سمٹ 2023 کے پہلے دن نیو ٹاؤن کے ورلڈ بنگال کنونشن سینٹر میںدو بزنس اداروں فکی اور سی آئی آئی کے زیر اہتمام نیو ٹاؤن کے بسوا بنگلہ کنونشن سینٹر میں مباحثہ کا اہتمام کیا گیا۔اس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے صنعت کاروں نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اس موقع پر ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق اپنی باتیں رکھیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ریلائنس مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی، مکیش امبانی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چیمبرز کی میٹنگ کے سامنے یہ پیغام دیا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کا ماحول ہے۔ عالمی بنگال تجارتی کانفرنس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو خصوصی اہمیت دینا چاہتی ہے۔ کیوں کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔یہ چھوٹے اور درمیانی درجے کی صعنت کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔حکومت صنعت کاروں کو یہ پیغام دیناچاہتی ہے کہ ریاست میں چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعت کے فروغ کیلئے مواقع بہت ہی زیادہ ہے۔انفراسٹکچر ، زمین ، ہنر مند افراد کی کمی نہیں ہے۔ہر ضلع میں حکومت کے پاس زمین بینک ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details