اردو

urdu

ETV Bharat / state

وراٹ اور روہت کی موجودگی حریف ٹیموں پر دباو بنانے کے لئے کافی - مضبوط اور متوازن

Sourav Ganguly On Team India ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی سخت ضرورت ہے۔ ان کی موجودگی سے نا صرف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو فائدہ پہنچے گا بلکہ حریف ٹیموں پر دباو بنانے میں مدد بھی ملے گی۔

وراٹ اور روہت کی موجودگی حریف ٹیموں پر دباو بنانے کے لئے کافی
وراٹ اور روہت کی موجودگی حریف ٹیموں پر دباو بنانے کے لئے کافی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 3:37 PM IST

وراٹ اور روہت کی موجودگی حریف ٹیموں پر دباو بنانے کے لئے کافی

کولکاتا:بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے کہا کہ اس میں کوئی شخص نہیں ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے مضبوط اور متوازن ہے۔ٹی 20 فارمیٹ میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی موجودگی ہندوستانی ٹیم کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وراٹ کوہلی گزشتہ 14 مہینوں سے ٹی20 میچ نہیں کھیلا ہے۔وہ اسٹار کرکٹر ہے ۔وہ جب بھی جس فارمیٹ میں کھیلنے کے لئے میدان میں اترے گا وہ کامیاب ہوگا۔

سورو گنگولی نے کہاکہ انہوں نے کیپ ٹاؤن میں تاریخی جیت کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو 'بہترین قرار دیا۔ سالٹ لیک میں ایک پرائیویٹ اسپتال کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہاکہ کیپ ٹاون میں ملی جیت کئی اعتبار سے اہم ہے۔ہندوستان پہلی ٹیم ہے جس نے کیپ ٹاون میں جیت درج کی ہے۔اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کی چمپئن ٹیم ہے۔رواں سال ہونے والا ٹی20 ورلڈ کپ میں اس کی مثال مل جائے گی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ضرورت ہے۔دونوں ماسٹر کلاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت اور ویراٹ کی واپسی

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہوگا۔ ہندوستان کے گروپ میں پاکستان، امریکہ، کینیڈا اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ ہندوستان گروپ مرحلے کے تمام میچ امریکہ میں کھیلے گا۔ہندوستان کا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 9 جون کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان کا مقابلہ 12 جون کو امریکہ سے ہوگا۔ فلوریڈا میں 15 جون کو ہندوستان بمقابلہ کینیڈا کا میچ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details