ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ان کے گردے ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہے ہیں۔ اداکار وینٹیلیشن پر ہیں۔
انہیں 40 فیصد آکسیجن سپورٹ حاصل ہے، پھیپھڑوں میں نئے انفیکشن کا خطرہ ہے، آنتوں میں بہنے والے خون کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔
ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے سانس لینے کا عمل کو معمول پر رکھنے کی کوشش میں دیگر ماہرین کی خدمات لی جارہی ہیں۔
سومترا چٹرجی کی حالت نازک ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے دماغ کا وہ حصہ جو پھیپھڑوں کے فنکشن کو کنٹرول کرتا ہے غیر فعال ہوسکتا ہے۔
بالفرخ ایسا ہوا تو انہیں دوسرے انفیکشن کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، لہذا انڈوٹریچیل انٹوبیکشن کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔
سومتربابو کو فرانسیسی حکومت کی طرف سے فنون لطیفہ کا سب سے بڑا ایوارڈ 'آفیسر ڈیس آرٹس ایٹ میٹیرس' اور اٹلی سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل چکا ہے۔
انہوں نے 1970 کی دہائی میں حکومت ہند کی جانب سے اعزازی پدما شری ایوارڈ کو مسترد کردیا تھا بعد ازاں انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سنہ 2012 میں انہیں داداصاحب پھالکے ایوارڈ ملا تھا، انہوں نے بطور اداکار دو قومی فلم ایوارڈ جیتے ہیں اور بنگالی تھیٹر میں بطور اداکار انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ 1998 میں ملا جو بھارت کی قومی اکیڈمی آف موسیقی، رقص اور ڈرامہ سنگت ناٹک اکیڈمی نے دیا۔