مغربی بنگال: اسمبلی انتخابات سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
ترنمول کانگریس کی تمام تر کوششوں کے باوحود یکے بعد دیگر سینیئر رہنما پارٹی چھوڑ کر جانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
شھبندو ادھکاری کے استعفی دینے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی ہنگامی میٹنگ طلب کر چکی ہیں۔
دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ ضلع کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے پورے معاملے کو دوسری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر انتخابات سے قبل اس طرح کے واقعے پیش آتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سب کچھ چھوڑ کر اس کے پیچھے پڑ جائیں.
انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھکاری نے وزرات سے استعفی دیا ہے۔ ترنمول کانگریس پارٹی کی رکنیت سے نہیں.
رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ وہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے انہیں مستقبل میں پریشانی ہو۔
شھبندو ادھکاری ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں اور انہیں اچھی طرح سے معلوم ہے کب کیا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کے مطابق انہیں یقین ہے کہ شھبندو ادھکاری بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزرات اور پارٹی کی رکنیت سے استعفی دینا دو مختلف چیزیں ہیں۔ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شھبندو ادھکاری نے پہلے ہگلی ریور برج کمیشن کے چئیرمین کے عہدے سے استعفی دیا اور اس کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ کے کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔