اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sainul Qualifies in NEET جوٹ مل کے مزدورکا بیٹا ژین الحق نیٹ میں کامیاب - نودا تھانہ علاقے

مرشدآباد ضلع کے نوادا تھانہ علاقے مییں رہنے والے جوٹ مل کے مزدورمنیرالاسلام کے بیٹے ژین الحق نے نیٹ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ نودا تھانے کے آفیسرانچارج نے نیٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوان کو استقبالیہ دیا۔Sainul Qualifies in NEET

جوٹ مل کے مزدورکا بیٹا ثنا الحق نیٹ میں کامیاب
جوٹ مل کے مزدورکا بیٹا ثنا الحق نیٹ میں کامیاب

By

Published : Sep 9, 2022, 6:43 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے نوادا تھانہ علاقے مییں رہنے والے جوٹ مل کے مزدور منیرالاسلام کے بیٹے ژین الحق نے نیٹ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرکے ملک و ملت کا نام روشن کیا۔ نوجوان کی کامیابی پرگھر والوں کے ساتھ ساتھ گاؤں والوں میں بھی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔son of a jute mill worker sainul haq qualifies in neet

ژین الحق نے نیٹ امتحان میں 11 ہزار626 رینک کے ساتھ مغربی بنگال میں نمایاں رہے ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کوگھروالوں کو وقف کیا ہے۔ثنا الحق نے کہاکہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں۔وہ ڈاکٹر بن کرگاوں کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔گاوں کے لوگوں کو علاج کے لئے دور دراز کے علاقوں میں واقع ہسپتالوں میں جاناپڑتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیٹ کے لئے تیاری کرنے کی کوشش کررہاتھا، انہیں یقین تھاکہ وہ نیٹ نکال لیں گے اور بالکل انہوں نے ایسا ہی کیا۔ ان کے دوستوں نے بھی نیٹ دیا تھا لیکن بدقسمتی سے ان میں سے کسی کوکامیابی نہیں ملی۔ ان کاکہنا ہے کہ نیٹ کی تیاریوں میں ان کے گھر والوں، پڑوسیوں اور دوستوں نے بھی بڑی مدد کی۔ اس لئے وہ ڈاکٹر بن کر گاؤں والوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

ژین الحق کی ماں مینرا بی بی نے کہاکہ ان کا بیٹا پڑھائی لکھائی میں تیز ہے۔ لیکن گھر کی مالی حالت اتنی اچھی نہیں ہے کہ اسے آگے پڑھا سکیں۔ وہ خود ہی اپنی پڑلکھائی کا انتظام کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سنا ہے کہ کوئی امتحان پاس کیاہے۔وہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Durand Cup Quarter Finals کوارٹرفائنل میں محمڈن اسپورٹنگ کا کیرالہ بلاسٹرز سے مقابلہ آج

دوسری طرف نوادا تھانہ کے آفیسر انچارج اتپل دت نے نیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر ژین الحق کومبارکباد دی اور آگے کی پڑھائی کے لئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

جوٹ مل کے مزدورکا بیٹا ثنا الحق نیٹ میں کامیاب

نوادا ترنمول کانگریس بلاک صدر حسین الزماں شیخ نے نیٹ امتحان میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ژین الحق کودس ہزار روپے نقد انعام دیا۔ ان کاکہنا ہے کہ ژین الحق نے پورے مرشدآباد ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ اگر وہ اس نوجوان کے لئے کچھ بہتر کرسکتے ہیں تواس سے بڑی خوشی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details