مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ چند لوگ این آرسی کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔وہ لوگوں کو ڈرادھمکاکردبدبہ بنانے کی کوشش کی کررہے ہیں۔ اس سے بھی قابل اعتراض ہے کہ وہ این آرسی کے نام پر پیسہ کمارہے ہیں۔
ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ آپ کی دیدی ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے اس لیے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ باہری لوگوں کی سننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔بنگال میں این آرسی کبھی بھی نافذ نہیں ہوگا۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال میں فرقہ پرستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا وزیرا علیٰ نے کہا کہ حیدرآباد سے کچھ لوگ یہاں آکر بنگال کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔یہ لوگ بی جے پی کے ایجنٹ ہیں۔