مغربی بنگال کے قبصہ اسمبلی حلقے کے نریندر پور علاقے میں خون عطیہ کیمپ کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوارڈ نمبر 66 کے کاونسلر فیض احمد خان نے کہا کہ چند لوگ ترنمول کانگریس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چند لوگ اب بھی پارٹی کو نقصان پہنچانے کی سازش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران کچھ رہنما ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے لیکن نتائج ان کی امید کے برعکس آئے تو بی جے پی کے جھنڈے کو چھوڑ کر ممتابنرجی کے حق میں نعرہ بازی کرنے لگے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا دل بہت بڑا ہے۔ وہ غلطی کرنے والوں کو معاف کر دیتی ہیں۔ لیکن چند لوگ ایسے بھی ہیں جو پارٹی میں رہ کر پارٹی کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔ لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما فیض احمد خان کا کہنا ہے 'ایسے لوگوں کو اپنے مقصد اور مفاد کے لیے پارٹی کا کام اور جھنڈا دونوں استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا۔ ترنمول کانگریس ایک پارٹی ہے۔ ممتابنرجی پارٹی اس کی واحد اعلیٰ رہنما ہیں. ہم ان کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں'۔