کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ مومن پور میں دو فریقوں کے درمیان تصادم میں ملوث لوگوں کا تعلق دو مخصوص سیاسی جماعت سے ہو سکتا ہے۔ ان دونوں کے درمیان ہی کھچڑی پک رہی ہے۔ CPIM Leader Mohammad Salim Says Some Political Parties Taking Advantage
سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ تہواروں کو تہوار کی طرح ہی منایا جانا چاہیے۔ عام لوگ بالکل اسی طریقے سے تہوار مناتے ہیں لیکن چند لوگوں کو یہ سب پسند نہیں ہے اسی وجہ لڑانے کی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اگر ایمانداری سے کام کرتی تو مومن پور معاملے میں گرفتار مبینہ اہم ملزم کو کو کیوں رہا کرتی۔ پولیس نے کس کے کہنے پر اس شخص کو چھوڑا۔اس کا جواب کون دے گا۔
سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق پورے ملک میں اس وقت دو ہی اسی سیاسی جماعت ہے جو مذہب، تہواروں اور لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرتی ہیں۔ وہ دونوں ہی مغربی بنگال میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے لئے ذمہ دار ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور کولکاتا پولیس کو مومن پور میں حالات کو معمول پر لانے کی کڑی ہدایت دی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔کلکتہ ہائی کورٹ نے کہاکہ لوگوں کی مدد سے پورے حالات پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جائے ۔